Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ڈی جی خان:ٹیکس وصولی کا انوکھاطریقہ،نادہندگان قابو آگئے

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اب نادہندہ شہری ادائیگی کر رہے ہیں، افسر

ڈیرہ غازی خان کے محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نہ ادا کرنے والے شہریوں سے وصولی کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

اب محکمے نے سالانہ ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے خواجہ سراؤں کی مدد لے لی ہے جو ایکسائز انسپکٹروں کے ہمراہ گھر گھر جا کر نادہندگان سے ٹیکس وصولی میں کامیاب کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء گھر گھر جاکر نادہندگان سے ٹیکس وصول کررہے ہيں جس کے باعث شہری ٹيکس ادا کررہے ہيں۔

محکمہ خواجہ سراؤں کو فی گھر وصولی پر 100 روپے معاوضے کے ساتھ کھانا اور پک اینڈ ڈراپ بھی دے رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube