Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پاکستان نےامریکا کی انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Foreign office

فائل فوٹو

پاکستان نے امریکا کی انسانی اسمگلنگ سے متعلق سال 2021 کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس رپورٹ کیلئےغیرسرکاری تنظیموں اور مبصرین کی معلومات پر انحصار کیا گیا۔پاکستان نے غیر ریاستی مسلح گروہوں کی مالی مدد کے جھوٹے الزامات کو بھی مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان کی غیرریاستی مسلح گروہوں کے خلاف کاوشوں کو سراہا ہے اورپاکستان  قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کیخلاف لڑنے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ سے انسانی اسمگلنگ رپورٹ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube