Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی، سول ایوی ایشن کا نوٹس

SAMAA | - Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 3, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ ہفتوں میں پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کئی غیر ملکی ائیرلائنز کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔جن ائیرلائنز کو نوٹس جاری کئے گئے ان میں قطر ایئرویز،ترکش و امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی شامل ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ائیرلائنز مسافروں کیلئے جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں۔ تمام ائیرلائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔غیرملکی پروازیں منسوخ ہونے کے باعث قطر میں 36 ہزار، جب کہ ترکی ميں 12 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا ہے کہ پی آئی اے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اور بڑے طیارے چلائے گا۔ اس آپریشن کے لیے بوئنگ طیارے استعمال ہونگےاور 3 جولائی سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ کيلئے بھی 3 جولائی کو 4، جب کہ بحرين کيلئے 3 خصوصی پروازيں چلائی جائیں گی۔اس کےعلاوہ مزید 2 خصوصی پروازیں اگلے 2 روز میں چلائی جائیں گی۔ بحرین سے پاکستان آنے والی پروازوں پر زیادہ گنجائش والے طیارے استعمال ہونگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube