Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

پاکستان ریلویز نے صوبہ بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹورسٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حکومت بلوچستان کی درخواست پر ٹورسٹ ٹرین بوستان اور کولپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہفتے میں 2 روز چلائی جائے گی۔

ٹورسٹ ٹرین کل بروز ہفتہ 3 جولائی سے چلنا شروع ہوگی۔ ٹرین کا کرایہ 20 سے 50 روپے کے درمیان ہوگا۔

ٹورسٹ ٹرین بلیلی، کچلاک، بوستان، کوئٹہ، سریاب، اسپیزنڈ اور کولپور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرے گی۔

ٹرین چلانے کا مقصد صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube