Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اچھے نتائج آئینگے،شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے

وفاقی وزیر شبلی فراز نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے جمعرات کو ہونےوالے اجلاس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ وزیراعظم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےوزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ جمعرات  کے اجلاس میں پارلیمنٹرین اورعسکری قیادت کے درمیان سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شرکا کو امریکہ،افغانستان اور سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

شبلی فراز نے بتایا کہ سکیورٹی اور خطے کے فیصلے سیاسی سطح پر طے ہوئے ہیں اور کل کے اجلاس میں سخت سوالات بھی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کسی سوال کو نظر اندازنہیں کیا اور اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندگان اجلاس میں موجود تھے۔

امریکی انخلا:افغان مہاجرین کے دوبارہ پاکستان آنےکا عندیہ

عمران خان سے متعلق انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نہ آنے کے بارے میں مختلف چہ میگوئیاں ہوئی ہیں لیکن اس کے بارے میں حقیقت کا کسی کو علم نہیں ہے۔

جمعرات کو رات گئے وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورت حال، اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی سمیت اندرونی چیلنجز اور خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اخلاص کےساتھ نہایت مثبت اور ذمہ دارانہ کردارادا کیا، پاکستان کی بھرپورکاوشوں سے افغان دھڑوں اورمتحارب گروپوں میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی،پاکستان کی بھرپور کاوشوں سے امریکا اورطالبان کے درمیان بھی بامعنی مذاکرات شروع ہوئے۔

پاکستانی سرزمین افغانستان تنازعہ میں استعمال نہیں ہورہی،آئی ایس آئی

اجلاس میں شریک اراکین کو بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اُمید ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ پاکستانی سرزمین بھی افغانستان تنازعہ میں استعمال نہیں ہو رہی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے مطابق کسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی مؤثر نظام تشکیل کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے مطابق پاکستان افغان امن کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے گا۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
قومی سلامتی اجلاس،شبلی فراز،پاک فوج
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube