Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کرونا وائرس:مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 24 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 11 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 277نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.72  فیصد ہوگئی ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں سندھ میں 14 اموات، پنجاب میں 6 اموات، خیبرپختونخوا میں 4 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 941 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد31 ہزار910 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 5  ہزار 430 ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہوگئی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 112 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 20 فیصد، ملتان میں 24 فیصد، بہاولپور میں 18 فیصد، لاہور میں 17 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ جبکہ کراچی میں 25 فیصد، مظفرآباد میں 19 فیصد،راوپلنڈی میں 18 فیصد اور گلگت میں 64 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube