Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

محکمہ لائیواسٹاک سندھ کاکارنامہ، 96جانور 2کروڑ کا چارہ کھاگئے

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 7 months ago

محکمہ لائيو اسٹاک سندھ کے افسران نے خزانے کو 2 کروڑ کا ٹیکہ لگادیا۔ آڈیٹر بھی حیران ہيں کہ آخر 96 جانوروں نے اتنا چارا کیسے کھا لیا۔

چارے کے نام پر گڑبڑ گھوٹالا، سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے ٹنڈو جام میں موجود صرف 96 جانوروں کے ایک سال کے چارے کا بل 2 کروڑ روپے بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں میں 75 بکریاں اور بھیڑیں جبکہ چند گائیں اور بھینسیں شامل ہیں، آڈیٹر بھی حیران ہیں کہ ان جانوروں نے 2 کروڑ روپے کا چارا کیسے کھالیا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے اعداد و شمار کو درست مان لیا جائے تو ایک جانور نے ایک سال میں لگ بھگ 2 لاکھ روپے سے زیادہ کا چارا کھایا، جو ایک جانور کی اصل قیمت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube