Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی: برساتی نالے پر بنی جوبلی مارکیٹ زمین بوس ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 3 months ago

جوبلی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا

کراچی کے علاقے گارڈن میں برساتی نالے پر تعمیر جوبلی مارکیٹ نالے کی صفائی کے دوران گیس کے دباﺅ کے باعث زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ دکانوں میں موجود سامان تباہ ہوگیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق امدادی کام جاری ہے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق مذکورہ دکانیں خالی کرنے کیلئے نوٹس دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز بدھ کو صبح 11بجے جوبلی مارکیٹ سے گزرنے والے نالے پر قائم 10دکانیں نالے کی صفائی کے کام کے دوران گیس کے دباﺅ کے باعث زمین بوس ہوئیں۔

دکانوں کو مسمار ہونے کے بعد فوری طور پر جوبلی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا، جب کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیکنیکل ٹیموں نے نالے کے معائنے کے بعد گرنے کی وجہ، نالہ کا کمزور ہونا بتائی ہے۔

واضح رہے کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات نے مذکورہ دکانوں کے مالکان کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خالی کرنے کا نوٹس دیا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نالا بیٹھ جانے کے باعث 10 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 30سال قبل جوبلی مارکیٹ جو اس وقت جوبلی سینما تھا، اس کے سامنے سے گزرنے والے نالے پر یہ دکانیں تعمیر کی گئیں تھیں جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دہائیوں سے نالے کی صفائی نہیں کی جاسکی۔ گزشتہ دنوں نالے کی صفائی کے کام کے لئے دو دکانوں کو توڑا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube