Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

سابق وزیراعلیٰ سندھ، پاکستان تحریک انصاف میں شامل

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ارباب غلام رحیم کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء اور سابق وزيراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحيم پاکستان تحريک انصاف کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، عمران خان سے سندھ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ارباب غلام رحیم پرویز مشرف دور میں وزیراعلیٰ سندھ رہے تھے، اس وقت وہ مسلم لیگ ق کا حصہ تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube