Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاکستان کی بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی سختی سے تردید

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Zahid-Hafeez-Chaudhri-replaces-Aisha-Farooqui-as-Foreign-Office-spokesperson

فوٹو: پاکستان ہاؤس ٹویٹر

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کا بيان سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ پھر بے نقاب ہوگيا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیط چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ پھر بے نقاب ہوگيا ہے۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر بغیر ثبوت پاکستان پر سنگین الزام تراشی کی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشن ریڈی کی طرف سے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مبینہ ڈرون حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیان مسترد کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ پاکستان کے خلاف غیر مصدقہ اور گمراہ کن مہم کا ایک اور مظاہرہ ہے جو بھارتی حکومت اور بھارتی ذرائع ابلاغ کا خاصہ بن چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube