Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

پتوکی:امام مسجد 9سالہ بچی کے ریپ کے الزام میں گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 7 months ago

پتوکی ميں قرآن پڑھنے جانے والی بچی کا مبينہ ریپ کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا گيا۔

پھولنگر پولیس کے مطابق گاﺅں شیر پور میں ایک امام مسجد نے قران پڑھنے کے لیے آنے والی 9 سالہ بچي کا ریپ کردیا تھا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے واردات کے مقام پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مظفر گڑھ کا رہائشی ہے۔

بچی نے پولیس کو بتایا کہ ریپ کے ملزم نے اسے دھمکایا تھا کہ اگر اس نے اس بات کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ تاہم بچی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر بچی کی والدہ نے پوچھا تو اس نے سارا ماجرہ سنادیا جس پر پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube