Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کا وزیراعظم کو چیلنج

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے 29 جون کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں وزیر اعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پیٹھ پیچھے کارروائیاں کرنے کے بجائے ٹی وی پر براہ راست نشریات میں ان کا سامنا کیا جائے۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ وہ براہ راست نشریات میں اپنی آمدنی، بچت اور منی ٹریل دکھائیں گی اور وہ امید رکھتی ہیں کہ عمران خان بھی اپنے بارے میں ساری تفصیل بتائیں گے۔
سرینا عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان لندن جائیدادوں کی خریداری سےمطمئن نہیں تومیرا سامنا کریں میں براہ راست نشریات میں دنیا کو اپنی آمدنی، بچت، منی ٹریل اور اپنی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکس کی تفصیل دکھاؤں گی اور آپ سے توقع کروں گی کہ آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔ انہوں نے اپنے خط کے آخر میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم صاحب میں آپ کےجواب کا شدت سے انتظار کررہی ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube