Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ایوان میں ہی حق رائے دہی محفوظ نہیں تو عام ووٹ کاکیا کہیں،بلاول

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 4 months ago

قوم کوپتہ ہوناچاہیئے کہ عوام دشمن بجٹ کے کون مخالف ہیں اور کون حامی

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹ کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا توعام پاکستانی کا کیا ہوگا۔

بدھ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ جس انداز سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا وہ  سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔حکومتی بنچوں سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر حملے کی کوشش کی گئی اور گزشتہ روز بجٹ منظوری کے موقع پر بھی ایسی ہی صورتحال رہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کل ہم سے ووٹ کا حق چھینا۔ قوم کو پتہ ہونا چاہیئے کہ عوام دشمن بجٹ کے کون مخالف ہیں اور کون حامی ہیں۔ اسپیکر کو چاہئے تھا کہ کرسی کی عزت برقرار رکھنے کے لیےغیرمتنازع رہتے تو اچھا ہوتا۔اسپیکر نے ایوان کی لابی کو سیل کرنے کی درخواست کو بھی نہیں مانا اور پوری کوشش کی کہ حکومت 172 ووٹ پورے کرے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ حکومت کے لیے بندے پورے کرنا کتنا مشکل تھا اور حکومتی لوگ کل اپنے ارکان کو ڈھونڈتے رہے۔ اگر اسپیکر دھاندلی نہ کرتے تو وزیراعظم کے پاس 172 ووٹ نہیں تھے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اسپیکر نے اپوزیشن کی ترامیم کے سلسلے کو بھی غلط کنڈکٹ کیا اور ترامیم کو سنے بغیر ایک غیر منتخب شخص مخالفت کرتا رہا۔ رول 276 کے مطابق وائس ووٹ چیلنج ہو تو اسپیکر پر فرض ہے کہ وہ گنتی کروائیں

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے نمائندوں نے معاشی تباہی کے بجٹ کو ووٹ دیا اور بدقسمتی سے کچھ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد میں بھی کمی تھی۔ آخری مرحلے میں ووٹ کو چیلنج کیا لیکن سنا نہیں گیا اور اس عمل سے بجٹ کی قانونی حیثیت پر انگلی اٹھ گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کے خاندان میں فوتگیاں ہوئیں لیکن وہ آخری وقت پر فلائٹ پکڑ کر ایوان میں پہنچے۔ آصف زرداری بیماری کے باوجود آخری وقت تک ایوان میں  بیٹھے رہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ نون کی خواتین ارکان نے بجٹ پر بہت محنت کی۔اپوزیشن بجٹ یا قانون سازی میں اپنا احتجاج نہیں کرسکتی تو یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے۔ اس معاملے کو اپوزیشن بہت سنجیدہ سے لیتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube