Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

جسٹس امیر بھٹی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
LHC

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کر دیا۔

وزارت قانون و انصاف نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی 6 جولائی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

جسٹس امیر بھٹی 8 مارچ 1962 کو ضلع وہاڑی کے شہر بورےوالا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور 1985 میں ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی جب کہ وہ 12 مئی 2011 میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بھرتی ہوئی۔

گزشتہ روز لاہور بار ايسوسی ايشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کے اعزاز ميں الوداعی تقريب کا اہتمام کيا گيا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کا کہنا تھا کہ جب میری پہلی بار لاہور بار کے صدر سے ملاقات ہوئی تو مجھے بہت اچھا گائیڈ کیا، آپ نے ایک بہت اچھا صدر منتخب کیا۔

جسٹس قاسم خان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ ہم دونوں نے تعاون سے چلنا ہے اور آپ لوگ ہڑتال نہیں کریں گے، انہوں نے خوب تعاون کیا اور میں نے بہت مشکل وقت میں لاہور ہائیکورٹ میں کام کیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد سے معاشرے کامياب ہوتے ہيں۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائيکورٹ امیر حسین بھٹّی نے بھی تقريب سے خطاب کيا۔ انکا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ بار ایسوسی ایشن اور بینچ متحد رہیں، ہم شفقت کا رشتہ قائم رکھیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
justice ameer bhatti nay judge ban gay, lahore high court ka naya chief justice
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube