Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

حریم شاہ کی شادی:شیئر کی گئی تصویر کس کی ہے؟

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ٹک اسٹار حریم شاہ نے پیر 28 جون کو سندھ اسمبلی کے صوبائی وزیر سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جو تصویر پوسٹ کی اس کے کئی دعویدار سامنے آگئے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے کاروباری شخصیت حسن اقبال کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر میں جو ہاتھ نظر آرہا ہے وہ میرا ہے اور تصویر میں دوسرا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں میری ایک دوست کا ہے۔
حسن اقبال کا کہنا تھا کہ نہ یہ حریم شاہ کا ہاتھ ہے نہ میرا ان کی شادی سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حریم شاہ کو کافی عرصے سے جانتا ہوں مگر ان کی شادی میں شریک نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پروموشن کا کوئی شوق نہیں لیکن یہ نہیں جانتا کہ حریم شاہ نے میری تصویر کیوں لگائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی میک آپ آرٹسٹ بھی اس تصویر کے حوالے سے مختلف دعوے کرچکے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے صرف شادی کا اقرار کیا تھا مگر میڈیا کے لیے کوئی تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے خود میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اگر کوئی تصویر اٹھائی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے پروموشن کےلیے میرے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں حسن اقبال بھی میرے ساتھ ویڈیو بناتے رہے ہیں مگر میرا ان لوگوں کے ساتھ کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ہے اور اس کا اعلان کیا ہے لیکن کوئی تصویر جاری نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ عنقریب وہ شادی کی تصاویر جاری کریں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube