Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کراچی: جامعۃ الرشید میں اساتذہ، طلباء کوکرونا ویکسین لگائی گئی

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

وزارت صحت کی جانب سے کیمپ دو روز جاری رہا

کراچی کی دینی درس گاہ جامعۃ الرشید میں اساتذہ اور طلبا کو کرونا ویکسین لگائی گئی جوکہ دو روز جاری رہی۔

نگراں شعبہ میڈیا اور ترجمان جامعۃ الرشید محمد عبد الودود کے مطابق 1500 طلباء، 500 اساتذہ اور انتظامی شعبہ جات کے ارکان کو کرونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

وزارت صحت کی جانب سے جامعۃ الرشید میں کرونا ویکسین لگانے کے لیے دو روزہ کیمپ لگایا گیا تھا۔

جامعۃ الرشید کے مختلف شعبوں درس نظامی، معہد الرشیدالعربی، کلیۃ الشریعہ، تخصص فی الافتاء، فقہ الحلال، کلیۃ القرأت، فقہ المعاملات، انگلش لینگویج کورس، عربی لینگویج کورس، کلیۃ الفنون، کلیۃ الدعوۃ، تدریب المعلمین، کمز، البیرونی ماڈل سیکنڈری اسکول اینڈ کالج کے مسؤلین، اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا پہلے سے ہی اکھٹا کر لیا گیا تھا۔

سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے تمام شعبوں کے منتظمین اور مسؤلین کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے بعد اساتذہ کرام کو اور پھر 18 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔

کیمپ کے منتظمین کے مطابق سائنو ویک ویکسین لگائی گئی ہے جس کے دو ڈوز لگنے ہیں۔ کسی بھی دینی ادارے کی ادارتی سطح پر یہ پہلا قدم تھا کہ کسی دینی مدرسے میں کرونا ویکسین کے لیے کیمپ لگایا گیا۔ یہ کیمپ صبح 10:30 سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

جامعۃ الرشید میں کیمپ لگانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ معاشرے کے دیگر طبقات بھی تمام شکوک و شبہات سے نکل کر اس وبا سے بچاو کے لیے ویکسین لگوائیں۔

جامعۃ الرشید، کراچی کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں 36 شعبہ جات اور 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ایک ہزار سے زائد تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور فنی ماہرین مصروف کار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Jamiat-ur-Rasheed mein corona vaccination, madarsa mein vaccine
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube