Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

اطالوی سفارتخانے سے ویزہ اسٹیکرز کی چوری، وزارت خارجہ کانوٹس

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Foreign Office

فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار ویزہ اسٹیکرز چوری ہونے پر وزارت خارجہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

وزارت خارجہ نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز کے سیرل نمبرز سے آگاہ کیا۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ چوری شدہ اسٹیکرز پر سفر کی کوشش ناکام بنائے۔ اطالوی سفارت خانے کے مطابق سفارت خانے کے لاکر سے ایک ہزار ویزہ اسٹیکرز چوری ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ایک غیر ملکی مشن کی جانب سے وزارت خارجہ میں ویزا اسٹیکرز چوری ہونے کے معاملہ کی اطلاع دی گئی تاکہ اس حوالے سے مناسب کارروائی کی جا سکے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ مناسب کارروائی کے لیے فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Italy kay visa stickers chori, italy ka safartkhana
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube