Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

خیبر پختونخوا: اسپتالوں میں علاج کرونا ویکسینیشن سے مشروط

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Khyber TeachiKhyber Teaching Hospital-KTHng Hospital-KTH

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے تدریسی اسپتالوں میں علاج و معالجہ کو کرونا ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کو نیا مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق کرونا ویکسین سرٹیفیکٹ دکھائے بغیر تیمار دار بھی داخل نہیں ہوسکیں گے جبکہ کرونا کے علامات ظاہر کرنے والوں کو پی سی آر ٹيسٹ بھی دکھانا ہوگا۔

کرونا ویکسین کے لیے تدریسی اسپتالوں میں سہولیات دی جائیں۔ یہ شرط 18 سال سے کم عمر والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 1.78 فیصد ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 23 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے 11 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 735 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح  1.78 فیصد ہے۔

کرونا کے باعث سب سے زیادہ میں پنجاب میں 11 اموات، سندھ میں 9 اموات، خیبرپختونخوا میں 3 اموات ہوئیں۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
kp kay hospitals, hospitals mein ilaj, corona vaccine,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube