Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

نسلہ ٹاور گرانے کا عدالتی حکم، بلڈراور مکینوں نےنظر ثانی درخواستیں دائرکردیں

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر بلڈراورمکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

پیر کو دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ نسلہ ٹاور اراضی قانون کےعین مطابق ہے اور نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی بھی قانون کے عین مطابق ہے۔

نسلہ ٹاور مالک الاٹیز کو رقم واپس کرے، سپریم کورٹ

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر عمل درآمد روکے۔ نسلہ ٹاور بلڈر اور مکینوں کی جانب سے الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

بلڈر کی نظرثانی درخواست مسترد، سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کاحکم برقرار

سولہ جون کو سپریم کورٹ نے کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر بلڈر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمارت گرانے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل آٹھ اپریل کو چیف جسٹس گلزار احمد نے شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر قائم کثیر المنزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پلاٹ کی لیز بھی منسوخ کردی تھی۔ بلڈر کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورگرانے کا حکم دے دیا

انیس جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube