Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

آزادکشمیر الیکشن: جےیوآئی کی تحریک انصاف سےاتحادکی خبروں کی تردید

SAMAA | and - Posted: Jun 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
AZAD-KASHMIR-ASSEMBLY

فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام نے آزاد کشمیر الیکشن 2021 میں حکومتی جماعت تحریک انصاف سے اتحاد کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق قاضی محمودالحسن جے یو آئی کشمیر کے ذمہ دار نہیں بلکہ جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا جبکہ چند افراد کے متوازی گروپ کا جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمود الحسن کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جمیعت علمائے اسلام نے آزاد کشمیر میں تمام امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں بٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

قاضی محمود الحسن کہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد سے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کے قائدین کا اتحاد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دونوں جماعتیں مل کرالیکشن لڑیں گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی انتخابات ميں کاميابی حاصل کرکے آزاد کشمير ميں حکومت بنائے گی۔

آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر الیکشن

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور 45حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ رواں الیکشن میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کے لیے 21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے اور 22جون تک کاغذات کی جانچ کی جائے گی جبکہ اسی روز فہرست جاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 28 اور 29 جون تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی اور 2 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں 28 لاکھ17 ہزار 90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
azad kashmir intikhabat, pti jui ka ittehad, jui pti ka ittehad, pti jui mein ittehad,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube