Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

کراچی: بیٹا کی خواہش میں نومولود کو اغوا کیا،ملزمہ

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Karachi Police

فائل فوٹو

کراچی پولیس نے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ضلع کیماڑی کے سینیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) فدا حسین نے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ پولیس نے بلدیہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا ہے۔ نومولود کو خیراتی اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اسے یہ بچہ 30 ہزار میں بیچا گیا ہے۔

تاہم جمعہ کے روز جب پولیس کی جانب سے کرمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 162 کے تحت ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرایا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے سسرالوں کے دباؤ اور ڈر کے باعث نومولود بچے کو اغوا کیا۔

ملزمہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ 37 ماہ کی حاملہ ہے اور اس کی 3 بچے ہیں اور وہ تینوں بیٹیاں ہیں۔

ملزمہ کے مطابق چند حاملہ ہونے کے کچھ عرصے بعد جب میں نے الٹرا ساؤنڈ کرایا تو معلوم ہوا ہے کہ میرے پیٹ میں بیٹا نہیں بیٹی ہے، جس پر مجھ مزید تشویش ہوئی، کیوں کہ میرے سسرال والوں کو بیٹا چاہیئے تھا۔ اپنا گھر بچانے کیلئے میرے پاس اور کوئی راستہ نہ تھا سو میں نے مختلف علاقوں میں زچگی مراکز کا دورہ شروع کیا اور نومولود بچے کو اغوا کا پلان بنایا۔

ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ زچگی کی تاریخ قریب آنے پر اس نے یہ ساری کارروائی کی، تاکہ اغوا کیے گئے بچے کو اپنا بتا سکے اور سسرال کے دباؤ اور رویے سے بچ سکے۔ اس اسپتال کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کہ یہاں سیکیورٹی زیادہ سخت نہیں تھی اور میں باآسانی بچہ اغوا کرکے لے جا سکتی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube