Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

بلوچستان:ویکسین نہ لگوانےوالے کہاں نہیں جاسکیں گے؟

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

کرونا ویکسینشن نہ کروانے والے افراد کا سرکاری دفاتر، پارکس میں داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔

بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا کرونا کی ویکسین نہیں کروائی ان کا داخلہ سرکاری دفاتر میں ممنوع ہوگا۔ اسی طرح تفریحی مقامات میں بھی ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگی جبکہ شادی ہال مالکان کو ہدایت کی گئی ہے وہ آنے والے افراد کو ویکسینیشن کارڈ چیک کیے بغیر شادی ہالز میں داخل نہ ہونے دیں۔

کروناوائرس:مثبت کیسزکی شرح 2.29 فیصد ہے

اس کے علاوہ بینک، شاپنگ مالز، دکانوں، شاپنگ مالز میں کسٹمزز کو ویکسینیشن کارڈ چیک کیے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ دکانوں کے مالک اور ملازمین کےلیے بھی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کےحکم نامہ کے تحت این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرتےہوئے ویکسینیشن کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کا عزم کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وبا سے 44 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار 52 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک میں جاں بحق 44 افراد میں سے 25 افراد کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
کرونا ویکسینشن, کرونا وائرس، نوٹیفکیشن
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube