Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

موبائل ڈی کوڈنگ:سافٹ ویئر ماہر بیوی و ساس سمیت گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

کراچی میں سافٹ ویئر پروگرامنگ کا ماہر ورادتوں میں ملوث نکلا جسے اس کی بیوی اور ساس سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سول لائن پولیس کے مطابق جدید ٹینکولوجی سے موبائل ڈی کوڈ کرنے والے گینگ کو پکڑ لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل لاک کھولنے میں مددگار سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او سول لائن صلاح الدین قاضی نے بتایا کہ اس گروہ کے ارکان موبائل چوری کرتے ہیں اور پھر سافٹ ویئر پروگرامنگ کا ماہر ان کا ساتھی موبائل ڈی کوڈ کرکے فروخت کردیتا۔

یہ گروہ گھروں میں چوریاں موبائل فونز حاصل کرتا اور ان کارروائیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہوتیں۔ موبائل میں کوڈ ہونے کی صورت میں ان کا ساتھی اسے ڈی کوڈ کردیتا اور موبائل فون مارکیٹ فروخت کردیا جاتا۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فلیشنگ کی ڈیوائسز بھی ملیں جن کی مالیت ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ ملزم عبدالرحمان صدر موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور بڑی تعداد میں موبایل فلش کرچکا تھا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ صدر کی مارکیٹ میں چوری کے موبائل کو ڈی کوڈ کرنے کا کام عروج پر ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی اور ساس گھروں سے موبائل چوری کرکے لاکر دیتے ہیں اور پھر وہ انہیں بیچ دیتا ہے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے قبضے سے آٹھ موبائل فون، 5 فلیشتر، یوایس بیز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube