Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

نیب حراست میں نوازشریف کومارنےکوشش کی گئی تھی،راناثنااللہ

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نیب کی حراست میں نوازشریف کی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کی گئی تھی جس سے وہ اچانک بیمار ہوگئے تھے اور ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دوران حراست نواز شریف کی جان کو (دیگر قوتوں کے علاوہ) حکومت کی جانب سے بھی جان کے خطرے کا امکان موجود تھا۔
رانا ثناء نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو اس کی انکوائری ہوگی اور جو لوگ اس میں ملوث تھے وہ خود بولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف تو عدالت سے ہی ملنا ہے مگر اس وقت کے انصاف کے ماحول کا سب کو پتہ ہے اور سابق جج ارشد شریف کہہ چکے تھے کہ وہ اپنے کیے پر نادم تھے۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ حکومت ہر سیاسی مخالف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی سرجری بھی ہونی ہے جو کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے تاہم وہ جب بھی صحت یاب ہوں گے ملک واپس آجائیں گے۔
راناثناء کا کہنا تھا مسلم لیگ کی پوزیشن سن 2018 سے بہتر ہے اور آنے والے الیکشن میں پنجاب میں 95 فیصد نشستیں جیتیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube