لاہور دھماکے کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں انکشاف

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ 23 جون کو ہونے والے لاہور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکہ کیس اب اندھا کیس نہیں رہا بلکہ اس کا ماسٹرمائنڈ پکڑ لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے پیچھے موجود عناصر اور اس کے سہولت کاروں تک بھی جلد پہنچ جائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دھماکے کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور مختلف انکشافات سامنے آئے ہیں مگر اس بارے میں قوم کو صحیح وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔

مسرت چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس اپنے اہداف کے قریب ہے اور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی جن ہاتھوں سے گزری ہے ان سب تک پہنچا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم پاکستانی ہے جس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ ایک عرصے سے دبئی میں مقیم تھا۔

دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی پولیس چیک پوسٹ سے گزرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی قبل ازوقت ہے اس حوالے سے ابھی تک کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کی تحقیقات فائنل اسٹیج پر پہنچ رہی ہیں اور بہت جلد قوم کو خوشخبری دیں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کا کردار مثالی ہے اور ان کو تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عالمی دباؤ ڈالنے کیلئے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں مگر وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے بات بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی جیو فینسنگ بھی مکمل کرلی۔

قبل ازیں حساس ادارے کے اہل کاروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے غیر ملکی شخص کو حراست میں لیا۔ گاڑی کے مالک کو کراچی جانے والی فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا۔ حساس ادارے نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
LAHORE DHAMAKY KA MASTERMIND, LAHORE MEIN HAMLAM, LAHORE MEIN BLAST, JOHAR TOWN MEIN DHAMAKA, MASTERMIND KO PAKAR LIYA GAYA,, lahore mein hafiz saeed kay ghar kay qareeb
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube