لاہور:دہلی گیٹ کےعلاقے میں کوتوال نظر آنے لگے

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مغلیہ دور میں کوتوال عمل عامہ فوجداری معاملات کو سنبھالا کرتے تھے

لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نےقدیم روایات کو زندہ کرنے کے لئےتاریخی عہدیدار کوتوال کوگلیوں کی رونقوں کا حصہ بنا دیا ہے۔ خاکی وردی میں ملبوس کوتوال ہر دیکھنے والے کو ماضی کی یاد دلاتا ہے۔

لاہور کے دہلی گیٹ پر کوتوال نظر آنے لگے ہیں۔ سرپرستارے والی پگڑی،خاکی وردی اور لمبی جرابیں پہنے یہ کوتوال ماضی کی یاد دلاتے ہیں۔ رعب سے چلتے یہ کوتوال اندرون لاہورمیں نظم و ضبط قائم رکھنے میں مصروف ہیں۔

مقامی افراد بھی کوتوال کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔مغلیہ دور میں کوتوال عمل عامہ فوجداری معاملات کو سنبھالا کرتے تھےجبکہ شہریوں نے بھی والڈ سٹی اتھارٹی کےاس اقدام کو خوب سراہا۔کئی دہائیوں بعد ایک بار پھر کوتوال اندرون لاہور کی گلیوں میں اپنے فرائض سر انجام دینے لگے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube