کرونا وائرس:1روز میں 1ہزار97 کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Pakistan coronavirus

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 38 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 17 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 1 ہزار 97 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا کےباعث سب سے زیادہ میں پنجاب میں 16 اموات، سندھ میں 10 اموات ،خیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔ گلگت میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد32 ہزار936 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار821 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 322 مریض زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 21 فیصد، ملتان میں 27 فیصد، پشاورمیں 22 فیصد،بہاولپور میں 27 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔کراچی میں 23 فیصد، مظفرآباد میں 19 فیصد، ملتان میں 19 فیصد اور گلگت میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube