Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

اہم خبر:آبی ذخائر،گیس میں کمی،ملک میں بجلی بحران کاخدشہ

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 24جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹرافی کس ٹیم کے نام ہوگی فیصلہ آج ہوگا، ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ملک ميں کرونا سے مزيد 38 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات 22ہزار 111 ہوگئيں۔ اين سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹيسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کيسز کی شرح 2.37 فيصد رہی۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن ميں بم دھماکا کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 24 افراد شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشويشناک ہے جبکہ کئی گھروں اور گاڑيوں کو شديد نقصان پہنچا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کا آئی ايس آئی ہيڈکوارٹرز کا دورہ، نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آبی ذخائر میں کمی اور باعث گیس شارٹيج کے باعث ملک میں بجلی کے بحران کا امکان ہے، تربيلا ڈیم سے بجلی پيداوار ایک ہزار 460 ميگاواٹ کم ہوگئی۔

آئی سی سی ٹيسٹ چپمپئن شپ کا ٹائٹل نيوزی لينڈ کے نام، فائنل ميں کيوی ٹيم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube