Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کوئٹہ: بچوں کو 24گھنٹے حفاظتی ٹیکے لگانے کی سروس شروع

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

منصوبے کو ڈویژنل سطح پر لیکر جائیں گے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بچوں کو 24 گھنٹے حفاظتی ٹیکے لگانے کی سروس شروع کر دی گئی۔

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ پاکستان میں یہ منصوبہ پہلی مرتبہ شروع کیا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کم شرح کو بڑھانے کے لیے 24 گھنٹے سروس شروع کی گئی ہے۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ منصوبے کو ڈویژنل سطح پر لے کر جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube