Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

بدفعلی کیس،ملزم عزیزاورطالبعلم کاميڈيکل ٹيسٹ کرالیاگیا

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago

Mufti-Azizur-Rehman-1

لاہور میں طالب علم سے بدفعلی کے کيس کے مرکزی ملزم عزیزالرحمان اور طالب علم کا ميڈيکل ٹيسٹ کرالیا گیا ہے۔

بدھ کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ طبی معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سےکرایاگیا ہے۔طبی معائنے کی رپورٹ کچھ روزميں پولیس کو دی جائے گی۔ملزم اور طالب کا میڈیکل عدالتی حکم پر کيا گيا۔ ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بنک میں ڈال دیا گیا ہے۔ ملزم عزیز الرحمن 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور ملزم سے واقعے کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو جمعرات کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

منگل کو گرفتارعزیزالرحمن کے3 بیٹوں کی 30 جون تک عبوری ضمانتيں منظور کرلی گئیں۔عزیزالرحمن کے تینوں بیٹوں نے عبوری ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کيا تھا۔عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے۔

مزیدپڑھیں:عزیزالرحمان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور

دو روز قبل اپنے اعترافی بیان میں عزیزالرحمان نے بتایا کہ وائرل ہونےوالی ویڈیو ان کی ہے اور وہ ویڈیو متاثرہ لڑکےنےچھپ کربنائی تھی۔ عزيزالرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مدرسے کے لڑکے کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر بدفعلی کی لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا۔ بیٹوں نے لڑکے کو کسی سے بات کرنے سے روکا تاہم منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔

عزیزالرحمان نے مزید بیان دیا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اور اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا تاہم انتظامیہ مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکی تھی اور اس لئے میانوالی میں چھپ کر رہ رہا تھا۔

 مزیدپڑھیں:عزیزالرحمان کیس: مفتی طارق مسعود کا بیان سامنے آگیا

عزیزالرحمان کيخلاف صابر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے اس معاملے کو ٹيسٹ کيس قرار ديتے ہوئے ٹويٹ کيا کہ معاملے کی سائنسی اور جديد تقاضوں کے مطابق تفتيش کی جائے گی اورملزم کوعدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو لاہور میں مدرسہ جامعہ منظورالاسلامیہ کے برطرف عہدےدار عزیز الرحمان اور مدعی طالب علم کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube