Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

حکومت سے پاکستان کےایٹمی پروگرام کوگروی رکھنے کا خطرہ ہے،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago

عوام کو پتہ چلے کہ کیسے بھونڈے مقدمات بنائےجارہےہیں

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کو خطرہ ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو گروی نہ رکھ دے۔

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج پھر نارووال اسپورٹس سٹی کے جھوٹے مقدمے میں پیش ہوا اور پاکستانی قوم دیکھ چکی ہے کہ 3 برس کے باوجود کوئی ٹھوس کیس نہیں۔

انھوں نےمطالبہ کیا کہ احتساب کے عمل کو ٹی وی پر دکھایا جائے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ کیسے بھونڈے مقدمات بنائےجارہےہیں۔جہنوں نے قومی منصوبے کو نقصان پہنچایا ہے وہ حکومت میں بیٹھے ہیں اور جنہوں نے قومی منصوبے بنائے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ حکومت ہر معاملے کو پچھلی حکومت پر ڈال دیتی ہے لیکن پچھلے 3 ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست ہوئی ہے۔

احسن اقبال نےکہا کہ حکومت الیکٹرانک سسٹم میں چپ لگا کر آر ٹی ایس والا کام لینا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے لیکن حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے۔

لیگی رہنما نےکہا کہ انہوں نے قومی ادارے کو ایک ایک کرکے تباہ کردیا ہے۔ ایک سال میں چار چار سیکرٹریز کو تبدیل کیا گیا لیکن بجٹ میں عوام کیلئے کچھ پیش نہیں کیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گڈانی پر آنے والا جہاز بھی کرپشن کی کہانی ہے۔جس جہاز کو بنگلہ دیش اور بھارت نے آنے سے روک دیا اس حکومت نے رقم  لے کر جہاز کو گڈانی آنے دیا۔ جہاز میں زہریلا مواد تھا جس سے لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube