Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

نافرمانی پر امریکا لیڈرکی حکومت یا جان لےلیتا ہے،امجد شعیب

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago

دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ امریکا کی بات نہ ماننے پر حکومتیں چلی جاتی ہیں بصورت دیگر حکومتی سربراہ ہی جان سے جاتا ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ یہ امریکا کا طریقہ کار رہا ہے کہ جو بھی حکومت ان کی لائن پر نہیں چلتی تو یہ وہاں پر حکومت کی تبدیلی کا انتطام کرلیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس حکومت میں امریکی مخالفت شروع ہوجاتی ہے یہ وہاں کے عوام کو اس حکومت کےخلاف مشتعل کرتا ہے اور اس کام کے لیے لوکل سسٹم میں سے لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
امجد شعیب کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے میں ناکامی پر امریکا اس لیڈر کو مارنے کی بھی کوشش کرتا ہے جس کے لیے کرائے کے لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف اپنی رائے کا اظہار کیا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو پھر ہم مہذب لوگوں کے طرح رہیں گے اور ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہوگی۔
امجدشعیب کا کہنا تھا کہ اس بیان کو پارلیمنٹ میں ایسے رنگ دیدیا گیا جیسے عمران خان نے کہا ہو کہ ہم ایٹمی پروگرام ختم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے امریکا کو یہاں بھی ایسے لوگ مل جائیں گے اور پھر وہ حکومت کی تبدیلی کی کوشش کرے گا اور یہ کام امریکا دنیا بھر میں ایک صدی میں 200 دفعہ سے زائد مرتبہ کرچکا ہے۔
امجد شعیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے بھی ہم پر دباؤ آسکتا ہے لیکن یہ ایک کم سے کم ردعمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی اداروں پر مغرب کا تسلط ہے اور انہی اداروں سے یہ پہلے ممالک کو قرضوں میں پھنساتے ہیں اور پھر اپنی شرائط منواتے ہیں۔

امجد شعیب کا کہنا تھا کہ بھارت اگر اسے اڈے دیتا ہے تو بالکل دے کیوں کہ وہ امریکا کا اتحادی ہے اور جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے امریکا صرف اپنے مقصد کے لیے اسےاستعمال کرنا چاہتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube