Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

وفاق کا الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
ECP File Photo

فائل فوٹو

انتخابی اصلاحات کے لیے ترميمی بل کے معاملے پر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کيا ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل ترامیم کے لیے سینیٹ میں پیش ہوگا۔

الیکٹرانک ووٹنگ پر حکومتی موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ ووٹرز لسٹ کی تیاری کا کام نادرا کے بجائے واپس الیکشن کمیشن کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کے لیے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو آئین سے متصادم قرار دیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن کا مؤقف زیر بحث ہی نہیں لایا گیا جبکہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم سپریم کورٹ کی رائے کیخلاف ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے اور کمیشن کے اختیارات کو کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔

حلقہ بندیاں آبادی کے بجائے ووٹرز کی بنیاد پر کرنا آئین کے خلاف بھی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں نشستیں آبادی کی بنیاد پر مختص ہوتی ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کی او آڈٹ کمپنی کی جانب سے یہ نظام استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے دو بین الاقوامی کمپنیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی مشین کا جائزہ جولائی کے آخر میں لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube