Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

بدفعلی کیس: عزيزالرحمان کےحق میں تقریر کرنے والا خطیب گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

Mufti-Azizur-Rehman-1

بدفعلی کیس میں گرفتار ملزم عزيز الرحمان کا دفاع کرنے والے خطیب اسماعیل طورو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے شاگرد سے بدفعلی کرنے والے ملزم عبد العزیز کے حق میں تقریر ریکارڈ کرانے اور قابل اشتعال الزام تراشی پر مقامی خطیب اسماعیل طورو کو گرفتار کیا۔

پولیس نے اسماعیل طورو کو علاقہ مجسٹریٹ اسجد علی چوہدری کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزم کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اسماعیل طورو کو عوام کے مطالبے پر گرفتار کیا گیا۔

طالبعلم سے بدفعلی کا کیس،عزیزالرحمان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور

واضح رہے کہ دو روز قبل 20جون کو پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی جبکہ ان کے 2 بیٹوں کو کاہنہ اور لکی مروت سے گرفتار کیا۔

عزیزالرحمان کے خلاف طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مفتی عزیز پر الزام ہے کہ اس طالبعلم کو امتخانات میں فیل کیا اور پاس کرانے کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو لاہور میں مدرسہ جامعیہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمان اور مدعی طالب علم کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube