Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

حکومت خام تیل، شوگر پرعائد سیلزٹیکس واپس لے، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  حکومت خام تیل، ایل این جی، شوگر پر عائد سیلز ٹیکس کو فوری ہٹائے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا چوتھا بجٹ بھی حکومت کے پہلے 3بجٹ سے مختلف نہیں تھا، حکومت نے غیرحقیقی ٹیکس اہداف رکھے ہیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی معاشی پالیسیاں پہلے دن سے منفی ہیں، حکومت خام تیل، ایل این جی، شوگر پر عائد سیلز ٹیکس کو فوری ہٹایا جائے ورنہ ملک میں مہنگائی آئے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایف بی آر کے لامحدود اختیارات واپس لیے جائیں اور چاول کی برآمدات کےلیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ زیادہ پیداوار سے کسان کو نقصان سے بچایا جاسکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے کرونا ویکسینیشن کےلیے ڈیڑھ ارب ڈالر رکھا گیا بجٹ بک میں اسکا کوئی ذکر نہیں یہ رقم کہاں گئی؟ اور کیوں ویکسینیشن میں مزید 3 ہفتے کا ٹائم بڑھا دیا گیا؟۔

رہنماء مسلم لیگ نون نے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کےلیے فوری اسپتال تعمیر کیا جائے، پولیس واحد ادارہ ہے جس کےلیے کوئی اسپتال نہیں جہاں انکا علاج معالجہ ممکن ہوسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube