پشاور: زمین کاتنازعہ، دوگروہوں میں تصادم7 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پشاور کےعلاقے چمکنی میں زمین کے تنازعے پر دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں زمین کے تنازعے پر ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔

اے ایس پی چمکنی نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube