پاکستان کھپے کےحوالےسے جاوید لطیف کا ایک اور بیان

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں تقریر

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاويدلطيف نے کہا ہے کہ قائداعظم، بھٹو اور نوازشريف کے پاکستان کے لیے کھپے (چاہیے) کہيں گے لیکن جو ملک کو جاگیر بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک میں کبھی کسی کو کچل دینے دھمکی دی جاتی ہے، کبھی مار دیا جاتا ہے آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ حب الوطنی کسی کی جاگیر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم، ذولفقار علی بھٹو اور نواز شریف کے پاکستان کے لیے ہم کھپے کا نعرہ لگائیں گے لیکن ایسے طاقتور لوگ جو پاکستان کو اپنی جاگیر بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے پاکستان کھپے کا لفظ نہیں نکل سکتا۔

یاد رہے کہ جاوید لطیف کے خلاف مارچ 2021 میں جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ اس میں ملوث ذمہ داروں کو قوم کٹہرے میں لائے گی۔

اس بیان پر ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس میں ریاست سے بغاوت، غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔ ان کے خلاف مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube