Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

صوبے میں موٹرویزکیلئے48 ارب روپے رکھے ہیں، محمود خان

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ 48 ارب روپے کی لاگت سے 300 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے نئے بجٹ کا حصہ ہیں۔
صوبائی وزراء کامران بنگش اور شوکت یوسفزئی سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ڈی آئی خان موٹروے، پشاور ناردرن بائی پاس، بنوں سرکلر بائی پاس ، سوات موٹروے فیز ٹو، دیر چکدرہ موٹروے، ہری پور بائی پاس، پشاور طور خم موٹروے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے تمام حصے معیاری روڈ نیٹ ورک کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے اور صوبے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع کی ترقی، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں کے استحکام اور سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف دینے پر بھر پور توجہ دی گئی ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پسماندہ اضلاع کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے اور اضلاع کے درمیان ترقی کے لحاظ سے موجودہ تفریق کو ختم کرنے کے لیے 61 ارب روپے کی لاگت کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube