Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

کوئی مانے نہ مانے سندھ میں کام ہوا ہے، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سندھ میں وہ کام ہوا جو بزدار، عمران نہیں کرسکتے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میڈیا مانے یا نہ مانے سندھ میں کام ہوا ہے، صوبہ سندھ میں ایسا کام ہوا جو بزدار اور عمران نہیں کرسکتے۔

کراچی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ سندھ  کی شکل پسند ہو نا ہو لیکن بات سننا ہوگی کیونکہ عوام کا مینڈنٹ ہے۔ صوبہ سندھ کا دیہی اور شہری جی ڈی پی باقی صوبوں سے آگے ہے، ہم نے کبھی یہ اعداد شمارالگ کرکے معاشی ترقی کے دعوے نہیں کئے۔ یہ صوبہ سندھ کی عوام کامیابی ہے کہ حقوق نہ ملنے کے باوجود بہتر پرفارم کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں مسائل ہیں کم وسائل کے ساتھ کام کررہے ہیں، روٹی کپڑا اورمکان والا پاکستان بنائیں گے۔ اسٹیل ملز سے 10 ہزار ملازمین کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا، باقی صوبوں میں وہ ادارے چل رہے ہیں۔ مشکل حالات میں لوگوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں کبھی روزگار نہیں چھینا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نالائق حکومت ہے جو عوام سے روزگار چھین رہی ہے، عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ سندھ کےحق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مسلسل این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کی جاتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میڈیا مانے یا نامانےاس صوبے میں کام ہوا ہے، صوبہ سندھ میں ایساکام ہواجو بزدار اورعمران نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک صوبوں کو حقوق نہیں ملیں گے گورننس میں مسئلہ رہے گا، ہمیں بڑھے لیکچر دیتے ہیں اٹھارویں ترمیم سے برا ہورہا ہے۔ کہا جاتا ہے جمہوریت ڈیلور نہیں کرسکتی، جمہوریت کی وجہ سے ہی کراچی سے قمبر تک مفت تعلیم مل رہی ہے۔

بلاول بھٹو نےوزیراعلیٰ سندھ اور اراکین امبلی کو ہدایت کی کہ عوام سے زیادہ کوئی طاقتور نہیں، انکی بھرپور خدمت کی جائے۔ عوامی مسائل پر توجہ دیں۔

سندھ کے نوجوان کی پہچان کی الطاف حسین والی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہم سب بھائی ہیں اوربھائیوں کی طرح رہیں گے۔ ہم سازشی عناصر کو اپنے نوجوانوں کو ورغلانے نہیں دیں گے۔ یہی پییپلز پارٹی کا پیغام ہے اور یہ ہی شہید محترمہ کا نظریہ تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube