طالبعلم کےساتھ بدفعلی،ملزم عزیزالرحمان کا اعترافِ جرم

SAMAA | and - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ویڈیو متاثرہ لڑکےنےچھپ کربنائی تھی

مدرسے میں طالبِعلم کے ساتھ بدفعلی کے ملزم عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پیر کو مدرسے کے طالبِعلم سے بدفعلی کے کیس میں نامزد عزیز الرحمان کولاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کردیا گیا۔ تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزم عزیزالرحمان کوعدالت پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نےکیس کی سماعت کی۔

اپنےاعترافی بیان میں عزیزالرحمان نے بتایا کہ وائرل ہونےوالی ویڈیو ان کی ہے اور وہ ویڈیو متاثرہ لڑکےنےچھپ کربنائی تھی۔ عزيزالرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مدرسے کے لڑکے کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر بدفعلی کی لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا۔ بیٹوں نے لڑکے کو کسی سے بات کرنے سے روکا تاہم منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی۔

عزیزالرحمان نے مزید بیان دیا کہ مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اور اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا تاہم انتظامیہ مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکی تھی اور اس لئے میانوالی میں چھپ کر رہ رہا تھا۔

لاہور:طالبعلم سے بدفعلی کا الزام،مفتی عزيز گرفتار

عدالت سے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔طالب علم سے بدفعلی کے الزام ميں گرفتار عزيز الرحمان اور ديگر ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کرديا گیا۔عدالت نےعزيز الرحمان کا ڈی اين اے ٹيسٹ کرانے کا حکم ديا ہے۔عزیزالرحمان کيخلاف صابر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کیس ميں شريک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سےعبوری ضمانت کروالی ہے۔عدالت نے شريک ملزم عبداللہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عبوری ضمانت 50 ہزار روپے مچلکے کےعوض 30 جون تک منظورکی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کيس ميں عزيزالرحمان 2 بيٹوں سميت گرفتار ہيں۔

پوليس نے متاثرہ طالبعلم کودھمکياں دينےکےالزام ميں عزيزالرحمان کے2 بيٹوں الطاف الرحمان اورعتيق الرحمان کوبھی گرفتار کیا ہے۔عزيز الرحمان کے ايک بيٹے کو لکی مروت اور دوسرے بیٹے کو کاہنہ سےگرفتار کيا گيا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اس معاملے کو ٹيسٹ کيس قرار ديتے ہوئے ٹويٹ کيا ہے کہ معاملے کی سائنسی اور جديد تقاضوں کے مطابق تفتيش کی جائے گی اورملزم کوعدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو لاہور میں مدرسہ جامعہ منظورالاسلامیہ کے برطرف عہدےدار مفتی عزیز الرحمان اور مدعی طالب علم کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube