Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

لاہور: ایکسپوسینٹر میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی قلت، شہریوں کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

انتظامیہ سےتلخ کلامی

لاہور کے ايکسپو سینٹرميں بيرون ملک سفر کے خواہشمند افراد نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ايسٹرازينکا ويکسين کی عدم دستيابی پر احتجاج کيا۔

پیر کو لاہور ایکسپو سینٹر میں بیرون ملک سفر کے خواہش مند افراد ویکسین لگوانے آئے۔ابتدا میں انھیں ایکسپو کے ہالز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی انتظامیہ سےتلخ کلامی ہوئی۔ ان کا موقف تھا کہ کئی روز سے یہاں آرہے ہیں اور ایسٹرازینکا ویکسین نہیں لگائی نہیں جارہی ہے۔ اس بار ویکسین لگوائے بغیرنہیں جائیں گے۔ انتظامیہ نے موقف دیا کہ ایسٹرا زینکا ویکسین دستیاب نہیں ہے اور ویکسین ایک ہفتے تک آنے کی امید ہے۔

اتوار کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچی ہے۔ںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پی آئی اے 22جون کو مزید 20لاکھ کرونا ویکسین پاکستان لے کر لائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کی لیے بوئنگ 777طیارے استعمال کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube