Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی:عدالتی حکم پرالہٰ دین شاپنگ مال 20 فيصدمسمار،مزیدکام جاری

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بھاری مشینیں مسلسل حرکت ميں ہیں

کراچی ميں الہ دین شاپنگ مال اور پویلین اینڈ کلب کو گرانے کا کام آج 7 ويں روز بھی جاری رہےگا۔ شاپنگ مال 20 فيصد مسمار کيا جاچکا ہے۔

کراچی میں عدالتی حکم پر 5 مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ الہ دين شاپنگ مال مسمار کرنے کےدوران بھاری مشینیں مسلسل حرکت ميں ہیں۔

ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ ایسٹ خورشید مکرم نے بتایا کہ 2 مشینیں الہ دین پارک اور4 مشینیں پویلین اینڈ کلب میں کام کررہی ہیں۔

آپریشن کے دوران پولیس اور سٹی وارڈنز الہ دین شاپنگ سینٹر کے باہر موجود ہیں۔شاپنگ سینٹرکےتاجروں نےعدالت سےرجوع کرنےکافیصلہ بھی کیا ہے۔

پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کوغیر قانونی قرار دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

منگل کو تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا غیرقانونی ہے اس لیے الہ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے۔فیصلےمیں کہا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ملبہ فوری ہٹایا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube