Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

کرونا وائرس: مجموعی اموات 22 ہزار سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Pakistan coronavirus

فوٹو: آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں 30 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 14 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کواین سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 907 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 14اموات، پنجاب میں 9 اموات، خیبرپختونخوامیں7 اموات ہوئیں۔

کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد34 ہزار20 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 148 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت 2 ہزار497 مریض ملک کے 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 21 فیصد، ملتان میں 34 فیصد، لاہور میں 21 فیصد،بہاولپور میں 26 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

کراچی میں23 فیصد،ایبٹ آباد میں 23 فیصد،مظفرآباد میں 26 فیصد اورگلگت میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

اتوار کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50ہزار ویکسین لے کر پاکستان پہنچی ہے۔ںیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پی آئی اے 22جون کو مزید 20لاکھ کرونا ویکسین پاکستان لے کر لائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کی لیے بوئنگ 777طیارے استعمال کررہا ہے۔

ہفتے کو ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے سخت فیصلوں کے نتیجے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوگئی ہے اور اس وقت کراچی میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 سے کم ہو کر 10 فیصد تک آگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube