مردروبوٹ نہیں، عورت کم کپڑے پہنے گی تواسکا اثرہوگا، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا، ہمارے ہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں، یہ بالکل مختلف معاشرہ ہے۔

امریکی ٹی وی ’’ایکزیوس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کہ ’’کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟‘‘ پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں، مرد کوئی روبوٹ نہیں ہے، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے، جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو ان نوجوانوں کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی تو پھر اس کا کوئی نتائج نکلے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں تشدد کا سامنا کررہی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوجیوں کے ساتھ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جبکہ عالمی سطح پر مغربی ممالک اسے نظر انداز کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کی افغان میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا پاکستان کے 70 ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ اس وقت 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی بھی پاکستان ہی کررہا ہے۔ امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی مفاہمت کرانی چاہیے۔

مزید جانیے: پاکستان امریکا کو کوئی اڈہ فراہم نہیں کرے گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کےمابین تین جنگیں ہوئیں، جب سے جوہری قوت بنے ہیں بھارت سے جنگ نہیں ہوئی۔ جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کیلئے ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین نے معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کی مدد کی۔

عمران خان نے کہا کہ کرونا پر قابو پانے میں اللہ تعالیٰ نےمدد کی، ہم نے سب سے پہلے مکمل لاک ڈاؤن کیا۔ پاکستان میں غریب لوگ ہیں، مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگاسکتے۔ اسی لیےمختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا تاکہ لوگ متاثر نہ ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube