Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

لاہور میں تیز آندھی، آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Electricity Break Down Khi 17-08

فائل فوٹو

لاہور میں تیز آندھی کے باعث فيڈر ٹرپ کرنے سے آدھا شہر تاريکی ميں ڈوب گيا۔

آندھی کے باعث ليسکو ريجن ميں 120فيڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر ميں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 88اعشاريہ 8کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا ميں نمی کا تناسب 45 فيصد ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا۔

اس سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں ميں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگيا۔

میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ تيز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر بجلی کے پول بھی گر گئے۔

داؤد خیل میں سڑک پر پانی جمع ہوگيا۔ جہلم اور بھکر ميں بھی بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گيا۔ بنوں ميں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube