Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کوئٹہ: ایف سی کے قافلے پردستی بم حملہ، راہگیر زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

Blast Qta Still 20-06

کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے پر دستی بم حملہ میں ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جبکہ ایف سی اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق سبزل روڈ گولی مار چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ایف سی 104 ونگ کی پٹرولنگ گاڑی پر دستی سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

حملے میں تمام ایف سی اہلکار محفوظ رہے تاہم تاج محمد راہ گیر معمولی زخمی ہوا جس کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube