Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

خیبرپختونخوا: پشاور پولیس کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Abbottabad police

فوٹو: آن لائن

اساتذہ کے بعد محکمہ پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے لیے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔

ایس ایس پی آپریشن نے کرونا ویکسی نیشن کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور تمام پولیس اہلکار اور افسران 23جون تک کرونا ویکسین لگائے ورنہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق ویکیسن لگانے سے متعلق ایس پی ہیڈکوارٹر کو پروفارما کے تحت معلومات جمع کرائی جائے۔ پشاور کے تمام سرکل کے ایس پیز کو اعلامیہ اور پروفارما دی گئی تاریخ تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube