Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

بلوچستان: بجٹ اجلاس سے قبل ہنگامہ آرائی، 10اراکین کیخلاف مقدمہ

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

Balochistan Assembly

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل ہنگامہ آرئی کرنے کے الزام پر قائد حزب اختلاف ملک سکندر سمیت 10 اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ بجلی روڈ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی کرنے سمیت 17 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے حزب اختلاف کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزشین نے بلوچستان کی سیاسی تاریخ اور اقدار کو بلڈوز کیا۔

بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائی

دوسری طرف اپوزیشن جماعت جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کہتے ہیں کہ عوام کی موجودہ حکومت سے جان ہر صورت چھڑوائیں گے۔

اپوزشین جماعتوں کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جمعہ 18 جون کو مالی سال 2021-22 کے بجٹ سے قبل اپوزیشن نے احتجاجاً صوبائی اسمبلی کو تالے لگا دیے تھے جب کہ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑدیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube