اہم خبر:ملک ميں کرونا سے مزيد 37 افراد انتقال کر گئے

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

ملک ميں کرونا سے مزيد 37 افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات اکيس ہزار نو سو ستتر ہو گئيں۔ چوبيس گھنٹے ميں ايک ہزار پچاس نئے کيسز رپورٹ۔

کل سے سندھ ميں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان۔ اميوزمنٹ پارکس، جمز اور مزارات بھی اٹھائيس جون سے کھل جائيں گے۔ سندھ ميں ويکسين کی کمی کے باعث آج ويکسی نيشن سينٹرز بند رہيں گے۔

امريکا کو پاکستان ميں فوجي اڈے دينا ممکن ہی نہيں۔ وزيراعظم عمران خان کے دو ٹوک موقف کی بھرپور پذيرائی۔

کشميريوں کی قربانياں اور پاکستان کی سفارتی کوششيں۔ کيا مہم رنگ لا رہی ہے؟۔ کيا نريندر مودی نے ہار مان لی؟۔ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمير سے متعلق پانچ اگست کے اقدامات کی واپسی پر غور شروع کر ديا۔ چوبيس جون کو مقبوضہ کشمير کے مسئلے پر کل جماعتی اجلاس بلا ليا۔ کشميري رہنماؤں کو بھی مدعو کر ليا۔

پي ايس ايل ميچ ميں اسلام آباد يونائيٹڈ نے سنسنی خيز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرا ديا۔ کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کيلئے کواليفائی کرليا۔ کوئٹہ نے ميچ ہار کر لاہور کو ايونٹ سے باہر کروا ديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube