کیا آپ لاہور کے اسپائیڈر مین سے ملے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اچھلتے کودتے منٹوں میں پیزا فراہم کردیتا ہے

آپ نے ہالی ووڈ فلموں میں اسپائیڈر مین کو برائی کے خلاف لڑتے تو دیکھا ہی ہوگا لیکن زندہ دلوں کے شہر لاہور کا یہ ہیرو اچھلتا کودتا کمال پھرتی سے منٹوں میں لذیذ پیزا تیار کرلیتا ہے۔

لاہور میں ایک نوجوان نے اسپائیڈرمین کا روپ دھار لیا ہے اور زمین پر چھلانگیں لگاتا یہ اسپائیڈر مین بلندو بالا عمارتیں تو نہیں پھلانگتا مگر پیزا بنانے کا ماہر ضرور ہے اور 10 سے 15 منٹ میں پیزا تیار کرلیتا ہے۔

اسپائیڈر مین کا روپ دھارے یہ نوجوان مہارت سے پیزے کی ڈو بناتا اور اس پر ذائقے کے لیے مختلف لوازمات شامل کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ کام مشکل ضرور ہے مگر لوگوں کی خوشی کے لیے یہ روپ دھار لیا ہے۔

آرڈر آتے ہی اسپائیڈر مین سے مشابہت رکھتے لباس میں ملبوس ریپڈ سروس سے آرڈر گھر بھجوایا جاتا ہے جبکہ وہاں ٹیک اوے کی سہولت بھی موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube